کٹھوعہ: معمولی معدنیات کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے 10 ڈمپر ضبط کیے گئے

0
0

لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے، محکمہ کانکنی کی ایک ٹیم نے ضلع معدنیات افسر (ڈی ایم او) کٹھوعہ راجندر سنگھ رانا کی قیادت میں آج یہاں کٹھوعہ میں 10 لوڈڈ ڈمپروں کے خلاف کارروائی شروع کی۔ایک آپریشن کے دوران ٹیم نے متعدد کرشرز کا دورہ کیا جہاں سے معدنیات پنجاب بھجوائی جاتی ہیں۔ضبطی کے دوران یہ بھی پایا گیا کہ تمام ڈمپر اپنے ساتھ کرشر یونٹس کے ایکسپائر شدہ ای-چالان لے کر جا رہے تھے جن کی محکمے کے آفیشل پورٹل سے موقع پر ہی تصدیق بھی کی گئی۔ڈی ایم او نے بتایا کہ ضلع میں کسی بھی کرشر یونٹ کو رات کے اوقات میں گاڑیاں چلانے اور لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہے اور دن کے اوقات میں کام کرنے کی ہدایات پہلے ہی جاری کر دی گئی ہیں لیکن پنجاب میں انٹری نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں کافی دیر انتظار کرتی ہیں اور ان کے ای چالان ختم ہوتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ منرل آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ یہ کارروائی ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 اور ایس آر او 105 آف 2016 کے مطابق شروع کی گئی ہے جس میں غیر قانونی نقل و حمل اور غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اختیارات افسران کو تفویض کیے گئے ہیں۔محکمہ کی جانب سے ضلع کے اْجھ، ترنہ، سحر کھڈ، راوی اور دیگر علاقوں سے 300 سے زائد گاڑیاں اور بھاری کھدائی کرنے والے پہلے ہی قبضے میں لیے جا چکے ہیں جو کہ غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث ہیں۔ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس نے محکمہ ارضیات اور کان کنی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کان کنی کے مواد کی نقل و حمل میں ملوث گاڑیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کان کنی میں قصوروار پائے جانے پر کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا