کٹھوعہ سانحہ کے ملزمان کے وکیل انکو ر شرما کے بیان کی مذمت

0
0

اےک وکےل اگر اےسا مجرمانہ ذہنےت رکھتا ہو توپھر سماج مےں امن کےسے قائےم کےا جاسکتا ہے:اعجاز مدنی
لازوال ڈیسک
پونچھکٹھوعہ عصمت دری و قتل واقعہ کے آٹھ مےں سے پانچ ملزمان کے وکےل انکور شرما کے متنازعہ بےان پر سنی ےوتھ ونگ کے رےاستی صدر خواجہ اعجاز احمد مدنی نے شدےد الفاظ مےں مذمت کی ہے ۔انہوں نے شرما کے اس بےان کو جہالت سے تعبےر کےا ہے۔مدنی نے کہا کی اےک وکےل اگر اےسا مجرمانہ ذہن و ذہنےت رکھتا ہو توپھر سماج مےں امن کےسے قائےم کےا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گجر بکروال طبقہ کے خلاف جو زہر شرما نے اگلا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے۔مدنی نے کہا کہ ےہ کسی کی بھول ہو گی کہ اس طبقہ پہ ظلم و جبر کر کے انہےں ہجرت کرنے پر مجبور کےا جائےگا ،ہم مسلمان پہلے ہےں اور ہم اےک جسم کی مانند ہےں سارے ملک کے مسلمان کٹھوعہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہےں اس لئے انہےں اکےلا نہ سمجھا جائے۔مدنی نے مزےد کہا کہ کٹھوعہ انتظامےہ کو اےسے مجرمانہ ذہنےت والے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل مےں لانی چاہےے کےونکہ اےسے افراد صوبہ جموں مےں جان بھوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش مےں لگے ہوئے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ انکور شرما نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جو بکواس کی ہے وہ برداشت سے باہر ہے اور اسلام کو دہشت گردی سے تعبےر کرنے والے اس وکےل کو تعلےم کی اشد ضرورت ہے ۔مدنی نے رےاستی وزےرِ اعلیٰ سے بھی اپےل کی ہے کہ انکور شرما جےسے دہشت گردانہ ذہنےت کے مالک کو بھی ان مجرموں کے ساتھ ہی جےل مےں بند کےا جانا چاہےے تاکہ صوبہ جموں مےں پھےل رہی دہشت کا مکمل طور خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح کا کوئی بےان کسی مسلمان نے دےا ہوتا تو وہ اس وقت تک جےل کی ہوا کھا چکا ہوتا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انتظامےہ کی موجودگی مےں اور رےاست مےں اےک حکومت کے ہوتے ہوئے بھی کوئی سنگےن جرم کا ارتکاب کرے اور اس کے باوجود اس پر کوئی کاروائی نہ کی جائے اس سے بڑھ کر دوہرا معےار اور کےا ہو سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا