کٹرہ میں سی بی سی کی ملٹی میڈیا نمائش: عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری کا ایک پلیٹ فارم

0
0

محکمہ صحت کے ریسورس پرسن ڈاکٹر سمیرا اور ڈاکٹر شکتی نے صحت کے شعبے کی مختلف اسکیموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا
جوائنٹ ڈائریکٹر سی بی سی غلام عباس نے عوامی بہبود کی اسکیموں کے کامیاب نفاذ کے لیے بیداری پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍کٹرہ میں جاری سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کی طرف سے آٹھ روزہ ملٹی میڈیا نمائش حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔یہ نمائش، جس کا مقصد حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں اور پچھلے نو سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری لانا ہے، سی بی سی کے فیلڈ آفس، ادھم پور کے ذریعہ 16 اکتوبر سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، کٹرہ میں منعقد کی جا رہی ہے جو 23 اکتوبر تک جاری رہے گی۔تاہم فلاحی اسکیموں کے بارے میں معلومات کو تصویری نمائشوں، معلوماتی اسٹینڈز، ماہرانہ لیکچرز، آئی ای سی مواد کے ساتھ ساتھ پرفارمنگ آرٹس اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے ایک مربوط انداز میں عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔جمعہ کو پانچویں دن، صحت اور خاندانی بہبود کے شعبے میں نافذ کیے جانے والے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے بارے میں سامعین کو معلومات فراہم کی گئیں جن میں کٹرہ کے مختلف علاقوں کے مقامی لوگوں، عقیدت مندوں اور طلباء شامل تھے۔اس موقع پرمحکمہ صحت کے ریسورس پرسن ڈاکٹر سمیرا اور ڈاکٹر شکتی نے صحت کے شعبے کی مختلف اسکیموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔وہیں ماہرین نے آیوشمان بھارت-پی ایم جے اے وائی، جے ایس ایس کے،آر بی ایس کے اور غیر متعدی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لیے شروع کیے گئے پروگراموں پر خصوصی زور دیا۔قبل ازیںغلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر، سی بی سی، جموں و کشمیر اور لداخ ریجن نے نمائش کے پانچویں دن مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔غلام عباس نے عوامی بہبود کی اسکیموں کے کامیاب نفاذ کے لیے بیداری پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو متاثر کیا کہ وہ نمائش کے بارے میں بات کریں اور فراہم کردہ معلومات کو اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ عباس نے کہا کہ سی بی سی کا مقصد بڑے پیمانے پر بیداری کے لیے نوراترا فیسٹیول کے دوران عقیدت مندوں کے بڑھتے ہوئے رش کو استعمال کرنا ہے۔یاد رہے جمعرات کو پانچویں ثقافتی شام کواروند کمار، اسسٹنٹ کمانڈنٹ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کمار نے سی بی سی کی پرفارمنگ آرٹس کو تفریح کے لیے استعمال کرنے اور فلاحی اسکیموں، قومی یکجہتی کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بارے میں اہم معلومات بھیجنے کی دو جہتی حکمت عملی کی بھی تعریف کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا