کویتا بیندرا نے پہلی تعیناتی میں سنبھالا بی ڈی او کھڑی کا عہدہ

0
0

کہانوجوان نسل کو کسی بھی میدان میں آگے آنے کے لیے انتھک محنت کرنے کی ضرورت
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍ ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والی کویتا بیندرا 2021 بیچ کی JKPSC کا امتحان پاس کر کے سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی میں بی ڈی او کے طور پر تعینات ہوئی ہیں ۔اس موقع پر کویتا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پہ پہنچ کر انہیں بہت ہی اچھا محسوس ہو رہا ہے کیونکہ انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کا ایک بہترین موقع ملا ہے۔ کویتا نے اپنے سفر کے بارے میں مختصراً بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2019 میں گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ سے گریجویشن کی اور گریجویشن کے بعد کچھ وقت جموں میں سول سروسز کے لیے کوچنگ بھی لی مگر کوویڈ کی وجہ سے کوچنگ پوری نہ ہو پائی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد گھر میں ہی انٹرنیٹ اور کتابوں کی مدد سے انہوں نے تیاری کی اور 2021 میں JKPSC کے لیے امتحان دیا اور جنوری 2023 میں اس امتحان کے نتائج آئے اور اس کے بعد ٹریننگ وغیرہ کے بعد ایک ہفتے پہلے انہوں نے اولین تعیناتی میں بی ڈی آو کھڑی کے طور پر عہدہ سنبھالا۔کویتا نے بات کرتے ہوئے نوجوان لڑکوں اور خاص کر لڑکیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کسی بھی میدان میں آگے آنے کے لیے انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لیے محنت اور تسلسل کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اج کل انٹرنیٹ کا دور ہے اور نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ موبائل فون کو زیادہ تر اپنی پڑھائی کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل اکثر دیکھا جا رہا ہے کہ سماج میں نوجوان نسل موبائل فون کو زیادہ تر گیم، فلم اور دیگر بیکار اور فرسودہ چیزوں کے لیے استعمال کر رہی ہیں جس سے اْن کا وقت ضائع ہونے کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے والدین اور بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے کام کرنے کی کوشش کرے اور وہ دن دور نہیں جب وہ کامیابی کی منزلوں کو عبور کریں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے محکمہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو محکمہ دہی ترقی کے حوالے سے جو بھی پریشانیاں درپیش ہیں وہ انہیں ہر ممکن کوشش سے حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ سبھی لوگوں کو سرکار کی دی گئی سکیموں کا فائدہ پہنچ سکیں اور لوگوں کو ایک راحت بھی مل سکیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہاں کہ ان کے جو بھی مسئلہ مسائل ہیں وہ ان کے دفتر میں آنے کی کوشش کریں تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سے کوئی بھی رشوت وغیرہ مانگنے یا لینے کی کوشش کرتا ہے تو اس حوالے سے بھی ہم سے بنا ڈر رابطہ کریں تاکہ نظام کو اچھی طرح سے سدھارا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا