کوکر ناگ میں سڑک حادثہ نوجوان از جان، دو دیگر زخمی

0
0

سری نگر،  جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈانڈی پورہ کوکر ناگ علاقے میں آلٹو اور موٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکرکے باعث تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار کو مردہ قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی سہ پہر کوکر ناگ کے ڈانڈی پورہ گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آلٹو زیر نمبر JK18B 2766جو کہ اطہر یعقوب وگے ولد یعقوب وگے ساکن ونتراگ کوکر ناگ چلا رہا تھا اور موٹر سائیکل زیر نمبر JK03L 2266.کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار مومن عارف چوپان ولد غلام محمد چوپان ساکن چیک گوہان کو مردہ قرار دیا۔
زخمیوں کی پہچان اطہر یعقوب وگے اور ساہل جاوید خاکی ولد جاوید احمد خاکی ساکن مٹن اننت ناگ کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا