کوکرناگ میں 75 واںیوم جمہوریہ بڑے حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا

0
0

ایس ڈی ایم کوکرناگ نے قومی پرچم لہرایا
شاہ ہلال
کوکرناگ // سب ڈویژن کوکرناگ میں 75 واں یوم جمہوریہ حب الوطنی اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں مختلف سماجی حلقوں سے لوگوں کی شرکت تھی۔ نمائندے کے مطابق 75واں یوم جمہوریہ کی پروقار تقریب کلب پارک کوکرناگ کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کوکرناگ سہیل احمد لون (جے کے اے ایس) مہمان خصوصی تھے جنہوں نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ سے سلامی لی۔پریڈ میں جے کے پولیس بینڈ، سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اہلکار کے علاوہ ڈی ایس پی اعجاز احمد اور ایس ایچ او امتیاز احمد کی کمان میں مختلف اسکولی بچوں نے پریڈ میں بہترین نظم و ضبط اور درستگی کا مظاہرہ کیا۔ اجتماع کو مبارکباد دیتے ہوئے سہیل احمد نے کہا کہ آزاد ہندوستان کا آئین 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا تھا جو ملک کے ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ 26 جنوری 1950 کو ہم جمہوریہ کے لوگوں نے اس آئین کو اپنایا جسے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے بنایا تھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم ان قائدین، آزادی پسندوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ انہوں نے پورے کوکرناگ سب ڈویڑن میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے خاکہ بھی پیش کیا۔تقریب کے موقعہ پر اسکولی طلباء اور ثقافتی گروپ کی جانب سے مختلف رنگا رنگ وثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ گزشتہ سال گڈول تصادم میں اپنی جانیں گنوانے والے بہادر آفیسران کے لیے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جن میں ہمایوں مزمل ایس ڈی پی او، کمانڈنگ آفیسر 19 راشٹریہ رائفلز کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونچک شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں کوکرناگ سب ڈویژن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسران اور صحافیوں کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا