کوٹرنکہ میں منریگاسکیم کے تحت کیئے جانے والے کاموں میں لوٹ کھسوٹ

0
0

شاہ پور میں لاکھوں کا گھوٹالہ لوگوں کی بنک کاپیاں جی آر ایس کے پاس !
تحقیقات کرنے کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی: بی ڈی او
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں محکمہ دہی ترقی کے ملازمین کی لوٹ کھسوٹ سے عوام پریشان حال ہے منریگا اسکیم نے غریب لوگوں کو لوٹا۔محکمہ کے ملازمین اور اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں نے گھوٹالہ کیا تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ بلاک کی شاہ پور تیون پنچایت کے لوگوںنے محکمہ دہی ترقی کے خلاف احتجاج درج کرواتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ سے گرام سیوک محمد اسلم خدمات سر انجام دے رہا ہے شاہ پور کے لوگوں نے گرام سیوک محمد اسلم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تمام کام کر نے والے لوگوں کی بنک اکاو¿نٹ کاپیاں محمد اسلم نے اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی ہیں اور جو کام منریگا اسکیم کے تحت ہوتے ہیں وہ کام چند لوگوں کے ساتھ مل کرتھوڑا بہت کیا جاتاہے اور باقی ادھورا چھوڑ کر رقم سرکاری خزانہ سے نکال لی جاتی ہے اور باری باری لوگوں کو بنک میں لے جاکر انگوٹھا لگا کر رقم نکال لی جاتی ہےں اور اکاو¿نٹ والے شخص کو صرف پانچ سوروپئے دیئے جاتے ہیں باقی رقم گرام سیوک محمد اسلم اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے گرام سیوک محمد اسلم کے ساتھ چند ایسے لوگ بھی ملے ہوئے جو تھوڑا بہت حصہ لے کر عوام کو لوٹنے میں مدد کرتے ہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ پنچایت شاہ پور میں عرصہ سات سال میں لاکھوں کا گھوٹالہ ہوا ہے لیکن زمینی سطح پر کام بالکل ہی نہیں ہے لوگوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کی اکاو¿نٹ کاپیاں ابھی بھی گرام سیوک محمد اسلم کے پاس ہیں اسی سلسلہ میں مقامی لوگوں کا ایک وفد بی ڈی او کوٹرنکہ امتیاز احمد سے ملاقی ہوا اور تمام پریشانیوں سے بی ڈی او کو آگاہ کیا اس ضمن میں نمائندے نے بی ڈی او کوٹرنکہ امتیاز چوھدری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا یہ لوگ میرے پاس بھی آئے تھے لیکن تحقیقات کرنے کے بعد ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا