کوویڈ ویکسینیشن ماڈل سے لاکھوں جانیں بچیں

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ ہندوستان کا کووڈ ویکسینیشن ماڈل دنیا کے لئے مثالی ہے جس سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ہفتہ کو یہاں عالمی کتاب میلے میں ‘انڈیاز ویکسین گروتھ اسٹوری – فرام اسمالپکس ٹو ویکسین فرینڈشپ’ کتاب کا اجرا کرتے ہوئے مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ ہندوستان کا کووڈ مینجمنٹ ماڈل کامیاب رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں 34 لاکھ جانیں بچائی گئیں۔ کتاب کے مصنف سجن سنگھ یادو ہیں۔ کتاب کووڈ ویکسین کی ترقی، پیداوار اور تقسیم میں ہندوستان کی متاثر کن کامیابیوں کی وضاحت کرتی ہے۔ اس موقع پر مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ہندوستانی سائنسی برادری میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اعتماد اور ملک بھر میں صحت کے بہترین پیشہ ور افراد کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ اس امتزاج نے ہندوستان کو ناقابل تصور چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ایک ایسا کارنامہ حاصل کرنے کی ترغیب د ی جس کا کوئی دوسرا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا جو نہ صرف اپنے ملک کی ضرورتوں کی پورا کرتی ہے پوری دنیا میں زندگی بچانے والی ویکسین بروقت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر 220 کروڑ خوراکیں دی ہیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 34 لاکھ جانیں بچائی جاسکیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جب دوسرے ممالک ویکسین کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے، ہندوستان نے ایک مثالی ویکسینیشن کووڈ مینجمنٹ ماڈل قائم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا