کووڈ کیسوں میں اضافہ

0
0

جموں کے ہسپتالوں میں نئے ویرینٹ سے لڑنے کی خاطر تمام تر تیاریاں مکمل
یواین آئی

جموں؍؍مرکزی وزارت صحت کی طرف سے کو رونا الرٹ جاری کرنے کے پیش نظر جموں میں اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ شری مہاراجہ گلاب سنگھ ہسپتال جموں میں ایک کووڈ وارڈ قائم کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مرکزی وزارت صحت کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بیچ جموں میں کووڈ کے نئے ویرنٹ سے لڑنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ جموں کے شری مہاراجہ گلاب سنگھ ہسپتال میں ایک خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کووڈ کی تیاری کے لئے طبی عملے کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹروں اورنیم طبے عملے کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ان کے مطابق ہسپتال میں کووڈ ٹیسٹنگ لیب اور آکسیجن کی مکمل سہولیات موجودہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آکسیجن پلانٹ کے ساتھ ساتھ آکسیجن سلنڈر بھی تیار رکھے گئے ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر ایس او پیز پر من وعن عمل کرنی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو ماسک کے بغیر گھرو ں سے باہر نہیں آنا چاہئے۔نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ نئے ویرینٹ JN1سے گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم اس ویرینٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ نیا ویرینٹ سنگین بیماری کا سبب نہیں بنتا اور جن سولہ لوگوں کی ملک کی مختلف ریاستوں میں اس نئے ویرینٹ کی وجہ سے موت واقع ہوئی وہ سنگین امراض میں مبتلا تھے۔ان کے مطابق کووڈ 19ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے اور لوگوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر وی کے پال نے بتایا کہ انتظامیہ نے اس نئے ویرینٹ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا