3 فوجی جوان اور ایک پولیس آفیسر زخمی
یواین آئی
سری نگر؍؍جنوبی کشمیر کے آدیگام دیوسر کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو عدم شناخت ملی ٹینٹ مارے گئے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ میں پولیس آفیسر اور چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں بادامی باغ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
http://www.uniurdu.com/login.aspx
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کولگام کے آدیگام دیوسر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سپر انٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) اور 9آرآر سے وابستہ چار اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی شروع کی اور پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
انہوں نے کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور ان کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آدیگام دیوسر گائوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں تین فوجی جوان اور ایک پولیس افسر زخمی ہوئے ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے اس انکائونٹر کے بارے میں میڈیا کو بتایا: ’سیکورٹی فورسز کو گذشتہ رات دیر گئے آدیگام علاقے میں دہشت گردوں کی نقل وحمل کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی‘۔
انہوں نے کہا: ’سیکورٹی فورسز نے جب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تو اس پر وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا جو ہنوز جاری ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’اس دوران تین فوجی جوان اور ایک پولیس افسر زخمی ہوا ہے جن کی حالت مستحکم ہے‘۔آئی جی پی نے کہا کہ اس انکائونٹر کو اختتام ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔انتخابات کے تیسرے مرحلے سے اس انکائونٹر کا کوئی تعلق ہونے پر انہوں نے کہا کہ انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ شمالی کشمیر میں ہونے والی ہے جبکہ انکائونٹر جنوبی کشمیر میں ہو رہا ہے اس کا پولنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔