لکھنؤ:12 اگست(یواین آئی) کولکاتہ میں ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری و قتل کی واردات سے مشتعل یو پی میں ریزیڈنس ڈاکٹروں نے اپنی مخالفت درج کراتے ہوئے پیر کو کام کاز سے دور رہے۔
یوپی ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق سبھی ڈاکٹر ایسنشیل اور نان ایسنشیل سبھی خدمات فراہم کرارہے ہیں۔ ساتھ ہی آج ادارے کے سربراہ اور سینئر آفیشیل کو یوپی ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطالباتی لیٹر سمیت ہڑتال کے فیصلے سے آگاہ کرائیں گے۔
ہڑتال کے دوران ڈاکٹر کے ہاتھوں میں تختیاں تھیں۔ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں پر مظالم بند ہو۔انہوں نے انتباہ دیا کہ کل سے ایسنشیل میڈیکل سروس چھوڑ وہ لوگ پوری طرح اسٹرائیک پر رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کولکاتہ کی ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کی واقعہ کے بعد پورے ملک کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں میں شدید اشتعال ہے۔
پیر کو اس ہڑتال کا اثر لکھنؤ سمیت ریاست کے اہم میڈیکل اداروں جیسے کہ کنگ جارچ میڈیکل یونیورسٹی(کے جی ایم یو) اور دیگر سرکاری میڈیکل کالجوں پر پڑتا۔ حالانکہ اس دوران ایمرجنسی، ٹراما جیسے شعبوں میں اس کا اثر نہیں پڑے گا۔ کیونکہ یہاں پر ڈاکٹر وں نے اپنی خدمات انجام دیں۔