کوشامبی:21اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے منجھن پور کوتوالی علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ دوسرے طبقے کے نوجوان کے ذریعہ عصمت دری کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ آج قضائے حاجت کے لئے کھیتوں کی جانب گئی ہوئی تھی۔ راستے میں پڑوسی نوجوان فیروز احمد راستے میں گھات لگا کر بیٹھا تھا۔ نوجوان متاثرہ کو کھینچ کر کھیت میں لے گیا اور اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔
چیخ وپکار سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ کو لے کر تھانے پہنچے اور ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔