کورونا کے دوران بڑھے ہوئے ریلوے کرایہ کو واپس لینے کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھایا گیا

0
0

نئی دہلی،//جے ڈی یو کے کوشلندر کمار نے منگل کو لوک سبھا میں کورونا کی مدت کے دوران خصوصی ٹرین کے کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
مسٹر کمار نے وقفہ صفر کے دوران بڑھے ہوئے کرایہ کو واپس کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں ان کے پارلیمانی حلقہ نالندہ میں اسپیشل ٹرین چلائی گئی تھی، لیکن اس وبا کے خاتمے کے بعد بھی مسافروں سے بڑھا ہوا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اضافہ شدہ کرایہ فوری طور پر واپس کیا جائے۔ انہوں نے نالندہ میں انٹرسٹی اسٹاپیج کا بھی مطالبہ کیا۔
جے ڈی یو کے لیڈر نے کہا کہ کورونا سے پہلے بزرگ شہریوں کو کرایہ میں رعایت دی جاتی تھی لیکن کورونا کے دوران اس رعایت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ریلوے کرایوں میں بزرگ شہریوں کو دی گئی رعایت کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا