کوئی بھی مستقبل پر مبنی معاشرہ عوام پر مرکوز حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا:سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے اِس ماہ کا ریڈیو پروگرام ’ عوام کی آواز‘کو جموںوکشمیر کے غیرمعروف بے مثال کام کرنے والوں اور ناری شکتی کو وقف کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِس ماہ کے ریڈیو پروگرام ’عوام کی آواز ‘ میں اتمانر بھر جموں کشمیر کی تعمیر کے لئے سماجی اِنصاف فراہم کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اِستفادہ کنندگان اور غیر معروف بے مثال کام کرنے والوں کی داستانوں کا بھی اِشتراک کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ہندوستان کی آزادی کے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد جموں و کشمیر میں سماجی اِنصاف قائم کیا اور اِس بات کو یقینی بنایا کہ ہر ایک کو مساوی مواقع اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے وسائل تک رسائی حاصل ہو۔‘‘
اُنہوں نے کہا کہ’ سب کا ساتھ ،سب کا وِکاس، سب کا وِشواس اور سب کا پریہاس‘ کے نظریۂ نے ترقیاتی عدم توازن کو دور کیا ہے اور جموں و کشمیر کو تیز رفتار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’کوئی بھی مستقبل پر مبنی معاشرہ عوام پر مرکوز حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمارانظریۂ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترقی معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچے اور مواقع تک مساوی رَسائی کے اَقدامات کو مزید تقویت ملے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ پہاڑیوں، پڈاری قبائل، کولی اور گڈا برہمن کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنے کا تاریخی فیصلہ، گوجر، بکروال اور دیگر درج شدہ قبائل کے مفادات کا تحفظ، سب کو بااِختیار بنانے کے لئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں و کشمیر کے غیر معروف بے مثال کام کرنے والوں اور ناری شکتی کو عوام کی آواز پروگرام کے 35 ویں قسط کو وقف کرتے ہوئے بانڈی پورہ کی محترمہ شبنم بشیر کی سماج میں اُن کی اہم خدمات اور قبائلی ثقافت کے احیاء کے لئے نمایاں کوششوں کے لئے سراہنا کی۔اُنہوں نے بڈگام سے تعلق رکھنے والی محترمہ وحیدہ اَختر کا خصوصی تذکر ہ کیا جنہوں نے بے پناہ چیلنجوں پر قابو پاکر علاقے کی خواتین کے لئے تحریک کا کام کیا اور ان کو معاشی طور پر بااِختیار بنانے میں مدد کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں سے تعلق رکھنے والی محترمہ ریوا رینہ مختلف سکولوں میں کھیلوں کا اِستعمال کرتے ہوئے اقدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دے رہی ہیں۔ اُنہوںنے کہا کہ ان کے نظرئیے اور بے لوث خدمات نے نوجوانوںمیں اِنقلاب لانے اور تشکیل دینے میں مدد کی ہے۔
اُنہوں نے اودھمپور کی انیتا شرما اور شہناز بانو، کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی سنیتا دیوی، میدھوی شرما، سرس بھارتی،بارہمولہ کے نازش رشید، گاندربل کی محبوبہ اختر اور سانبہ کی رہنے والی لکشمی کو بھی اَنٹرپرینیورشپ، ڈوگری فوک، بسوہلی آرٹ اور مصوری،مشروم کاشت اور پولی گرین ہائوس یونٹ کا قیام جیسے شعبوں میں ان کی مثالی اور متاثر کن سفر کا خصوصی طورپر ذِکر ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے خواتین کی صحت ، فلاح و بہبود اور حفاظت کے بارے میںسری نگر سے ڈاکٹر سیّد سائلین ، رِیاسی سے پریا ورما اور پلوامہ سے اِنشا منظور سے موصول ہونے والی قیمتی تجاویزکا اِشتراک کیا اور متعلقہ محکموں کو مناسب کاررِوائی کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اُنہوں نے خواتین میں مالی خواندگی، اَنٹرپرینیورشپ اور خواتین کے لئے قائدانہ کردار سے متعلق سانبہ سے رشو گپتا، کپواڑہ کی نیلوفر بخاری، ادھمپور سے چنچل کماری اور بڈگام کی عارفہ آرا ٔکے متاثر کن خیالات کا بھی اِظہار کیا۔اس مہینے کے ایپی سوڈ میں، لیفٹیننٹ گورنر نے ٹھاکر رگھوناتھ سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا، جو ایک قوم پرست مفکر مصنف ہیں اور ڈوگری زبان اور ثقافت کے فروغ میں ان کی اہم شراکت کو یاد کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِس مہینے کی قسط میں ایک قوم پرست مفکر و مصنّف ٹھاکر رگھوناتھ سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ڈوگری زبان اور ثقافت کے فروغ میں ان کی اہم خدمات کو یاد کیا۔اُنہوں نے پدم شری ایوارڈ پانے والے ڈوگری لوک گلوکار روملو رام اور سرینگر کے ماہر کاریگر غلام نبی ڈار کو جموں و کشمیر کے شاندار فن اور ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لئے مُبارک باد اور ان کی سراہنا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا