’کوئی بھروسہ نہیں کے آنے والے لمحات کب کس کی موت کا پروانہ لیکر دستک دیں‘

0
0

داخلی خود مختاری ہی موجودہ کشیدگی کا واحد حل: جاوید احمد رانا
اعجاز کوہلی
مینڈھر //قرہ ارض پر قدرت کا یہ حسین خطہ کشمیر قدرتی حسن و جمال کی وجہ سے دنیا میں آپنی شناخت آپ ہے ۔لیکن یہاں کے مکینوں کا ہر گزرتا دن قیامت صغری سے کم نہیں گزرتا ۔ یہاں کسی کو کوئی بھروسہ نہیں کے آنے والے لمحات کب کسی کی موت کا پروانہ لیکر ہمارے گھروں میں دستک دیں گے ۔سرحدوں پر مسلسل تناﺅ عذاب جان کنی سے کم نہیں ہے ۔دونوں ممالک کی ہٹ دھرمی اور بیجا مغروری کی وجہ سے آج تک یہاں کے ہزاروں نوجوان بزرگ اور خواتین آپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسی سلسلہ میں نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر اور رکن قانون ساز اسمبلی مہنڈر جاوید احمد رانا نے تحصیل منکوٹ کے پنچائت حلقہ سیلانی میں ایک سڑک کے افتتاح کے موقع پر ایک تاریخی عوامی جلسہ سے آپنے خطاب کے دوران کہا کے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل کشیدگی اور تناﺅ کی قیمت یہاں کے مظلوم عوام کو چکانا پڑ رہی ہے ۔آئے روز اس سر حدی علاقہ میں کوئی نہ کوئی ایسا واقع رونما ہو جاتا ہے جس کا خوف ایک طویل مدت تک اس مظلوم عوام کے دل و دماغ میں رہتا ہے ۔جاوید رانا نے کہا کے ہمارے قائدین نے دو قومی نظریہ کو خارج کرتے ہوئے مشروط بنیادوں پر ریاست کا الحاق ہندوستان کے ساتھ کیا تھا جس کی تائید و تصدیق کے آج بھی ہم وعدہ بند ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے آج ریاست ملک کے حکمران اس عہد نامہ کو کمزور کرنے کی ناکام سازش میں مصروف ہیں، جو یقیناً کسی بھی فریق کے حق میں نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کے آج ریاست جن حالات سے گزر رہی ہے در حقیقت یہ ا’سی عہد شکنی کا نتیجہ ہیں۔آج ہماری سرحدیں آگ اگل رہی ہیں آئے روز کوئی نہ کوئی درد ناک واقع رونما ہو جاتا ہے۔جاوید رانانے کہا کہ شاہانہ محلوں میں آرام فرما رہے ہمارے حکمران کو اس بے بس اور مظلوم عوام کے اس درد کا کیا احساس کہ یہ مرض کتنی تکلیف دہ ہے اس کا احساس ا’س مائی سے کوئی پوچھے کل جس کا پورا خاندان اس سرد جنگ کی نظر ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کے جنگ کسی مسلے کا حل نہیں ہے یقیناً ایک نہ ایک دن دونوں ممالک کو مزاکرات کی خاطرآگے آنا ہو گا۔ اس موقع پر آپنے خطاب میں ممبر اسمبلی مہنڈر نے کہا کے مہنڈر کو ماڈل اسمبلی حلقہ بنانا میرا دیرینہ خواب ہے اور میں پر امید ہوں کے مالک کے فضل سے آئندہ دو سالوں کے دوران مجھے آپنے اس خواب میں یقیناً کافی حد تک کامیابی حاصل ہو گی ۔جاوید احمد رانا نے ریاستی عوام خصوصتاً خطہ پیر پنجال کے عوام سے اپیل کی کے بلا امتیاز رنگ و نسل نیشنل کانفرنس میں شامل ہو کر ریاست اور ریاستی عوام کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمیں آپنا تعاون دیں۔اس موقع پر جاوید احمد رانا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے یہ بڑے تعجب کی بات کے وزیر ا علی ٰمحترمہ محبوبہ مفتی صاحبہ نے آج آپنے دورہ مہنڈر کے دوران غمزدہ خاندان کے گھر آنا گوارہ تک نہیں کیا جس خاندان کی حالت زار کو دیکھ کر شجر و حجر بھی رو رہے ہیں.اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے اس جماعت کے قائدین کو اس سر حدی خطہ کے مظلوم عوام سے کس قدر ہمدردی ہے ۔انہوں نے کہا کے یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب اس مخلوط اتحاد کا کوئی وزیر یا سفیر یہاں کے مظلوم عوام کے درد میں شریک ہونے آیا ہو.ماضی میں بھی اس جماعت نے مہنڈر کی عوام کے ساتھ یہی سلوک رواں رکھا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا