کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ مجالٹا کے زیر اہتمام تربیتی و بیداری پروگرام کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ادھمپور//کوآپریٹیو کے محکمے نے آئی ایف ایف ای سی اوکے ساتھ مل کر، بلاک مجالٹا میں ایک جامع تربیتی کم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں مختلف شعبوں میں کوآپریٹیو کے کام کاج کو واضح کیا گیااس تقریب میں آئی ایف ایف سی او کے فیلڈ آفیسر نگم پکھیترا نے بلاک مجالٹا میں کوآپریٹیو کے ذریعے فراہم کردہ کھاد مراکز میں نینو یوریا کے استعمال اور اس کی رسائی کے بارے میں قیمتی معلومات شیئر کیں۔وہیںٹریننگ میں بلاک مجالتا کے تمامپی اے سی ایس کے سکریٹریوں، پی آر آئیز، آئی ایف سی سی او کے عہدیداروں، اے آر سی ایس بلاک مجالٹا نیرج وڈھیرا، اور عملہ نے شرکت کی۔ وہیںمعلوماتی سیشن کے بعد، عہدیداروں نے معذور افراد، بیواؤں، اور کمیونٹی کے دیگر کمزور افراد میں کمبل تقسیم کرکے ان کی مدد کی۔پروگرام کا اختتام اے آر سی ایس نیرج وڈھیرا کے بلاک میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک مثبت نوٹ پر ہوا۔ مزید برآں، انہوں نے پی ایچ سی بھرنارا اور پی ایچ سی مانسر میں حال ہی میں افتتاح کیے گئے پی ایم بھارتیہ جنوشدھی کیندروں کے بارے میں بیداری پیدا کی، اور سب کے لیے دواؤں کی دستیابی، رسائی اور سستی کو یقینی بنانے میں ان کے کردار پر زور دیا۔