عوام کی شکایت پر ڈی ڈی سی کنگن مدثر مجید نے ژ رسیونگ اسٹیشن کا دورہ کیا
میر عبدالستار
چھترگل کنگن // غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ڈی سی کنگن سی مدثر مجید نے ژنر گریڈ اسٹیشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ پر زور دیا کہ وہ علاقے کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کریں مسلسل شکایات کے بعد تحصیل کنگن کے درجنوں علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کودیکھتے ہوئے ڈی ڈی سی کنگن سی مدثر مجید نے ژنر گریڈ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈی ڈی سی نے باربار بجلی خلل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے غیر ذمہ داران رویے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے انہوں کہا کہ ایک طرف عوام باقاعدگی کے ساتھ بجلی فیس ادا کر رہے ہیں۔ تاہم دوسری اور محکمہ بجلی بجلی کی فراہمی میں معقولیت لانے کے بجائے غیر اعلانیہ کٹوتی کا سہارا لے رہی ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں کہا کہ انہیں عوام نے منتخب کیا ہے اور عوام کے سامنے عوامی نمائندہ کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے اور اگر انتظامیہ اسی طرح غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتی رہے گی تو عوام کو انتظامیہ سے بھروسہ ختم ہوجائے گا۔ بعد میں ڈی ڈی سی کنگن سی مدثر مجید نے تحصیل کنگن کے نصف درجن پنچایتوں کا دورہ کیا۔