مختار احمد
گاندربل؍؍ گاندربل ضلع کے کنگن کے تھون علاقے میں ایک آبپاشی نہر میں ایک 11 سالہ لڑکا اتوار کوڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق آصف احمد ٹھکرے ولد ممتاز احمد ٹھکرے جوکہ تھیون کا رہنے والا تھا آپاشی نہر کے کنارے سے جارہا تھا جہاں اس کا پیر پھسل گیا اور وہ آبپاشی نہر میں جا گرا، اگرچہ مزکورہ لڑکے کو پانی سے نکالا گیا اور اسے ایس ڈی ایچ کنگن منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔