کم جونگ چین پہنچے ، امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ جنگی مشقیں معطل کیں شمالی کوریائی لیڈر ایک مرتبہ پھر چین کے دورے پر

0
37

یواین آئی
بیجنگ/سیول شمالی کوریا ئی لیڈرکِم جونگ اُن آج چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔ اس دورے میں وہ چینی صدر شی جن پنگ کو امریکی صدر کے ساتھ اپنی 12 جون کی ملاقات کی تفصیل بتائیں گے ۔ یہ ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب امریکہ اور جنوبی کوریا نے رواں برس اگست میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کو معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ شمالی کوریاکے رہنما کا رواں برس کے دوران یہ تیسرا چینی دورہ ہے ۔ یہاں سرکاری چینی میڈیا نے اُن کے بیجنگ پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دو روز تک چینی راجدھانی میں قیام کریں گے ۔واضح رہے کہ اسی ماہ کے کے دوسرے عشرے کے شروع میں ہی صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جانگ ان کے درمیان ایک تاریخی ملاقات ایک مشترکہ اعلامیہ کے ساتھ تکمیل کو پہنچی جس میں دونوں ممالک نے ایک نئے تعلقات کے رخ پر آگے بڑھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا عہد کیا۔ امریکہ نے تو شمالی کوریا کی سلامتی کا ضامن بننے کا بھی عہد کیا تھا۔دستخط شدہ مشترکہ اعلامیہ میں مسٹر کم کی طرف سے یہ عہد بھی شامل کیا گیا کہ کوریائی جزیرہ کو نیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک کردیا جائے گا۔یہ پہلا تاریخی موقع تھا جب کسی امریکی صدر اور شمالی کوریائی رہنما نے اقتدار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا