کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے پرعزم :راجیوکمار

0
0

ہریانہ میں بڑی قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کمیشن کی ٹیم سے ملاقات کی
یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے کے بعد الیکشن کمیشن نے منگل کو کہا کہ کمیشن اسمبلی انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ڈاکٹر ایس ایس سندھو نے یہاں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ہریانہ اسمبلی کی میعاد 3 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔
کمیشن کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ان دو دنوں کے دوران بڑی قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کمیشن کی ٹیم سے ملاقات کی اور اپنے مسائل پیش کئے۔ ان میں بنیادی طور پر سرکاری مشینری کے غلط استعمال کو روکنے، مناسب تعداد میں مرکزی فورسز کی تعیناتی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات کو فوری طور پر نمٹانے، ووٹر لسٹوں کی تازہ کاری اور انتخابی اخراجات میں اضافہ کے مطالبات شامل تھے۔
کمیشن نے سب کو یقین دلانا چاہا کہ کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹ کو 27 اگست تک حتمی شکل دی جائے گی۔ اس بار 85 سال سے زائد عمر کے بزرگ ووٹرز اور 40 فیصد معذوری کے حامل ووٹرز (جن کی تعداد دو لاکھ 55 ہزار ہے) کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے گی۔ تاہم اگر وہ پولنگ اسٹیشن آکر ووٹ ڈالنا چاہتا ہے تو اس کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔
کمیشن نے ریاست کے سینئر افسران، ضلعی انتخابی افسران اور پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ہدایات دیں۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے، امن و امان کو یقینی بنانے وغیرہ کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔ہریانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق 2 اگست کو تیار کی گئی ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مطابق 2 کروڑ 1 لاکھ ووٹر ہیں جن میں 1 کروڑ 6 لاکھ مرد اور 95 لاکھ خواتین ہیں۔ تقریباً ساڑھے چار لاکھ پہلی بار ووٹ ڈالیں گے اور 10 ہزار ووٹرز کی عمریں 100 سال سے اوپر ہیں۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے کمیشن کو بتایا کہ اس بار انتخابات کے لیے 20629 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے، ان میں سے 13,497 دیہی علاقوں اور 7132 شہری علاقوں میں ہوں گے۔ 125 پولنگ اسٹیشن صرف خواتین ملازمین کے ذریعہ چلائے جائیں گے، 116 پولنگ اسٹیشنوں کو نوجوان ملازمین کے ذریعہ چلایا جائے گا اور ہر اسمبلی حلقہ میں ایک پولنگ اسٹیشن معذور افراد کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ 50 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کی ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔قانون ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ انتخابات میں ‘منی پاور’ کے استعمال کے حوالے سے ‘زیرو ٹالرینس’ کی پالیسی اپنائیں اور اس دوران نقدی، شراب اور منشیات کی نقل و حرکت کو روکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا