کمپاٹمنٹ 51A موضع ہاڑی میں انہدامی کارروائی

0
0

افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍عدالت عالیہ کے حکم پر کمپاٹمنٹ 51A واقع موضع یاڑی جہاں پر رقبہ جنگلات میں غیر قانونی طریقہ سے 127 رہایشیی ڈھانچوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا گیا تھا اسی سلسلہ کے پیش نظر گزشتہ روز بارہ سرکاری ملازمین نے محکمہ جنگلات کی افسران اور اہلکار ان کی موجودگی میں ازخود ان رہائشی ڈھانچوں کو جو جنگلات کی اراضی میں غیر قانونی طریقہ سے تعمیر کئے گئے تھے منہدم کیا اس طرح عدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کی پہلی قسط ادا چکی ہے اس ضمن میں رینج آفیسر سورنکوٹ چودھری مقصود احمد نے ذرائع ابلاغ نمائندگان کو جانکاری دیتے ہوئے کا کہ ان غیرقانونی قابضان کو باخبر کیا جاتا ہے کہ وہ از خود اپنے اپنے رہائشی ڈھانچے ہٹانا شروع کریں بصورت دیگر جبرن بذریہ پولیس تمام معاشی ڈھانچے جو غیر قانونی طریقہ سے جنگلات کی اراضی میں کرائے گئے ہیں کو منہدم کیا انہوں نے مزید کہا کی اگر کوئی شرپسند عنصر مزاحمت کرے گا تو ایسے شخص کے خلاف توہین عدالت کے تحت سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے ایک بار پھر تمام قابضین کو باخبر کیا کہ فوری طور اپنے اپنی رہائشی ڈھانچے منہدم کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا