کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے بھدرواہ میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

0
0

ماحولیاتی نظام کے تحفظ پر زور ، گاؤں کے حساب سے سالانہ کھیلوں کا کیلنڈرجاری کرنے اوردیہات کی سطح پر منشیات کے اِستعمال کے خلاف منطقی طریقے سے نمٹنے پر زور دیا
لازلوال ڈیسک

بھدرواہ؍؍کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ سنجیو ورما نے آج ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ میں واقع پنچایت بٹلاکا دورہ کیااور اُنہوں نے وہاںقبائلی کلسٹر گائوں بٹلا کے مسائل ، مسائل ،شکایات او راُمنگوں کااَزخود جائزہ لینے کے لئے ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیا۔اِس تقریب میں چیئرمین ڈی ڈی سی ڈوڈہ دھننتر سنگھ، اے ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ، اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی، اے ڈی سی بھدرواہ چودھری دل میر، سی ای او بی ڈی اے بال کرشن کے علاوہ مختلف ضلعی، تحصیل اور بلاک سطح کے افسران نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘وین کی نمائش نے ترقیاتی سرگرمیوں ، فلاحی سکیموں اور ملک کے شہریوں کی فعال شمولیت سے ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے حکومت کے ویژن کو ظاہر کیا۔عوامی دربار کے دوران کمیونٹی ممبران نے متعدد مسائل ، شکایات اور مطالبات کا اِظہار کیا۔ کمشنر سیکرٹری نے عوام کے خدشات کو دور کرنے میں دِلچسپی رکھتے ہوئے مقامی لوگوں کی جانب سے اُٹھائے مطالبات اُمنگوں کو توجہ سے سنا۔ یہ مسائل سکولوں، صحت اِداروں، سڑکوں، بجلی اور دیگربنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن سے معلق تھے ۔ اُنہوں نے علاقے کے لئے گرڈ سٹیشن، گاؤں بھیجا میں پولیس چوکی، مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے حاصل کی گئی اَراضی اور بنیادی ڈھانچے کا معاوضہ جاری کرنے،ہیلتھ کیئر سینٹروں میں ڈاکٹروں، گاؤں میں نیابت بلڈنگ، قبائلی علاقوں کے لئے سولر لائٹس اور اِس طرح کے دیگر مطالبات کا مطالبہ کیا۔ اس پلیٹ فارم نے سرکاری اَفسران اور کمیونٹی کے درمیان براہ راست رابطے کا ایک لازمی موقعہ فراہم کیاجس سے رسائی اور جواب دہی کے احساس کو فروغ ملا۔سنجیو ورما نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی نظام کے تحفظ، گاؤں کے حساب سے سالانہ کھیلوں کے کیلنڈرجاری کرنے اور گاؤں کی سطح پر منشیات کے استعمال کے خلاف منطقی طریقے سے نمٹنے پر زور دیا۔گاؤں میں ایک علامتی شجرکاری بھی منعقد کی گئی تھی تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے جنگلات کے احاطہ کو محفوظ رکھنے ، برقرار رکھنے اور اِس میں اِضافہ اور علاقے کے قدرتی ماحول کی حفاظت کرنے کی ضرورت کے بارے میں تشویش ظاہر کی جاسکے۔ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کی نگرانی میں فارسٹ ڈویڑن بھدرواہ نے شجرکاری مہم کا اِنتظام کیا۔کمشنر سیکرٹری نے بھدرواہ کی ثقافتی عظمت کو تسلیم کرتے ہوئے رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنس دیکھنے کے لئے وقت نکالا۔ مزید برآں، اُنہوں نے بھدرواہ قلعہ میں وائبرنٹ بھدرواہ وِنٹر فیسٹول کی اِفتتاحی تقریب میں شرکت کی جس نے خطے کی سیاحت، فنون لطیفہ اور مقامی ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے اَپنی حمایت کا اظہار کیا۔تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جو کمیونٹی کی فعال مصروفیت اور شرکت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کمشنر سیکرٹری کے دورے نے نہ صرف فوری مسائل کا اَزالہ کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا