وارڈ کے مکینوں کی شکایات کا جائزہ لیا،ازالے کیلئے ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو (آئی اے ایس) نے آج وارڈنمبر 62، اپر روپ نگر کا دورہ کیاجو جموں میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ وہیںدورے کے دوران کمشنر نے مذکورہ وارڈ کے مکینوں کی شکایات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مکینوں نے سٹریٹ لائٹس اور ہائی ماسٹ لائٹس، واٹر سپلائی، صفائی، واٹر کولر، پارکس، باتھنگ گھاٹ اور ای بسوں وغیرہ کے مسائل اٹھائے، مکینوں نے انہیں بتایا کہ زیادہ تر سٹریٹ لائٹس غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے علاقے رات میں اندھیرا رہتاہیجہاں مکینوں نے مرمت اور نئی لائٹس لگانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کمشنر، جے ایم سی نے ایگزیکٹیو انجینئر (ای)، جے ایم سی کو فوری ہدایات جاری کیں کہ وہ اسٹریٹ لائٹس کے مسئلے کو جلد از جلد حل کریں۔
https://www.jmcjammu.org/
تاہم پانی کی فراہمی کے معاملے پر، کمشنر، جے ایم سی نے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرز کو علاقے میں پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے جے ایم سی کے ہیلتھ ونگ کو علاقے کے مکینوں کو تسلی بخش خدمات فراہم کرنے کے لئے مزید ہدایات جاری کیں اور انہوں نے صفائی کے کارکنوں کی حاضری بھی چیک کی اور ہیلتھ آفیسر کو غیر حاضرین کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔تاہم مکینوں نے ای بسوں کا مسئلہ اٹھایا اور کمشنر، جے ایم سی سے درخواست کی کہ وہ علاقے میں ای-بسوں کی خدمات شروع کریں کیونکہ آپ شمبو مندر میں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں لیکن ای-بس سروس کی عدم موجودگی میں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیںکمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ علاقے میں جلد ہی ای بس سروس شروع ہو جائے گی۔اس موقع پر کمشنر جے ایم سی نے مقامی عوام کے مسائل سماعت کئے اور انہیں ازالے کی یقین دہانی کرائی۔