کمزور طبقہ کے قابل طلاب کیلئے تعلیمی قرضہ جات کی سہولیات دستیاب:بلبیررام رتن

0
0

شلپا ٹھاکر
جموںجموں و کشمیر ایس ٹی، ایس سی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب چیئر پرسن بلبیر رام رتن نے کارپوریشن ہیڈ آفس جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے کمزور طبقہ کے طلاب کی تعلیم کیلئے قرضہ جات فراہم کئے جا سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ کارپوریشن کی جانب سے ایس ٹی، ایس یس اور بی سی کے علاوہ صفائی کرمچاریوں، معذوروں اور دیگر کئی طبقات کی عوام کیلئے قرضہ جات فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ بے روزگار قرضہ جات کو حاصل کر اپنے روزگار قائم کر سکیں ۔بلبیر نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ان طبقات سے وابستہ طلاب جو ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے دس لاکھ روپئے تک کا قرضہ فراہم کیا جا سکتا ہے جبکہ بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیس لاکھ روپئے قرضہ فراہم کیا جا سکتا ہے اور اس پر لڑکوں کو چار فیصد سود ادا کرنا ہے جبکہ لڑکیوں کو 3.5فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کے نوٹیفائڈ نیشنل مائنارٹیز میں یہ قرضہ بیس اور تیس لاکھ روپئے فراہم کیا جا سکتا ہے ۔وہیں تعلیم حاصل کرنے کے دوران اس پر کوئی بھی سود نہیں لگایا جائے گا ۔اس موقع پر محمد اقبال کتاریہ منیجر پروجیکٹ ، انیل گپتا منیجر فائنانس ،جوگندر پال اتری ضلع منیجر اور بابر بشیر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا