کلکی 2898 اے ڈی نے تین دنوں میں پوری دنیا میں 415 کروڑ روپے کمائے

0
0

ممبئی، // فلم کلکی 2898 اے ڈی نے تین دنوں میں پوری دنیا میں 415 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بنی کلکی 2898 اے ڈی میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا پادوکون اور دیشا پٹانی سمیت شاندار ااداکار ہیں۔ وجینتی موویز کے ذریعہ تیار کردہ یہ فلم 27 جون کو پوری دنیا کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔ اس فلم کے لئے مداحوں میں زبردست کریز ہے۔ جب سے فلم ‘کلکی 2898’ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے، لوگوں میں اس کا جنون دیکھا جا رہا ہے۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی مثبت ردعمل ملا ہے۔ اس فلم کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔ ایک طرف 29 جون کو پورا ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے میں مصروف تھا، جس کی وجہ سے یہ بھی خیال کیا جا رہا تھا کہ پان انڈیا فلم ‘کلکی 2898’ کی کمائی متاثر ہو سکتی ہے، لیکن یہ توقعات سے بالکل مختلف تھی اور فلم کلکی 2898 نے تیسرے دن بھی زبردست بزنس کیا۔ کلکی پوری دنیا میں شاندار کاروبار کیا ہے۔ اس کا جنون لوگوں کے سروں پر چڑھ رہا ہے۔
وجینتی موویز نے فلم کلکی 2898 اے ڈی کے پورے دنیا میں ہونے والے کلیکشن کے بارے میں تازہ ترین معلومات سوشل میڈیا پر دی ہیں، جس کے مطابق فلم نے اب تک 415 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا