کشمیر یونیورسٹی کے ایسٹیٹس سٹور میں آتشزدگی

0
0

سری نگر، //شمیر یونیورسٹی کے ایسٹیٹس سٹور میں آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کے ایسٹیٹس سٹور میں ہفتے کی سہ پہر آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل کئی شیڈ نما ڈھانچوں کولپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائراینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کشمیر یونیورسٹی کے ایسٹیٹس سٹور میں سہ پہر چار بجکر 45منٹ پر آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی عملہ جائے موقع پر پہنچ گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ سٹور میں ایک گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے آگ نے آس پاس شیڈوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا