کشمیر کے نامور ادیب و صحافی غلام نبی خیال انتقال کر گئے

0
0

راول پورہ میں سپرد خاک کیا گیا،مختلف سیاسی، سماجی و ادبی تنظیموںاورمنگا شیر پا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
یواین آئی

سری نگر؍؍وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نامور ادیب،صحافی، شاعر و قلمکار غلام نبی آزاد اتوار کی علی الصبح انتقال کر گئے۔ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے راول پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانسیں لیں۔ ان کے پسماندگان میں 2 بیٹے ہیں جو دونوں بیرون ملک کام کرتے ہیں۔مرحوم خیال نے جہاں قومی و بین الاقوامی سطح کے صحافتی اداروں میں اپنی خدمات انجام دی ہیں وہیں انہوں انگریزی، اردو اور اپنی مادری زبان کشمیری میں زائد از 30 کتابیں تصنیف کی ہیں۔ان کی شاہکار کتاب ‘گاشک مینار’ کے اعزاز میں انہیں ایک با وقار قومی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔انہیں سال 1975 میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا جس کو انہوں نے سال 2015 میں واپس کیا۔مرحوم خیال کے رشحات قلم میں سے عمر خیام کی رباعیات کے کشمیری ترجمے نے ان کی شہرت کو بام عروج پر پہنچایا۔انہیں اپنے آبائی مقبرہ واقع راول پورہ میں سپرد خاک کیا گیا اور ان کے تجہیز و تکفین میں مختلف شعبہ ہائے حیات بالخصوص علم و ادب سے وابستہ گراں قدر شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دریں اثنا غلام نبی خیال کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی و ادبی تنظیوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر غلام نبی خیال نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں غلام نبی خیال کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ‘نامور قلکار اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ غلام نبی آزاد کے انتقال پر صدمہ ہوا’انہوں نے کہا: ‘خیال صاحب نے اپنی تحریروں سے ادبی میدان میں انقلاب بر پا کیا جن میں سماج کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی ہوتی ہے اور وقت کی کچھ ایسی حقیقتوں کو ظاہر کیا جو پوشیدہ تھیں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیال صاحب کے انتقال سے ادبی میدان میں ایک خلا پیدا ہوا جس کو پورا کرنے میں ہمیں کافی وقت درکار ہے۔وہیںناظم اِطلاعات منگا شیرپا نے سینئر صحافی، شاعر اور ادیب غلام نبی خیال ؔکے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا آج اِنتقال ہو گیا۔اَپنے تعزیتی پیغام میں ناظم اطلاعات منگا شیرپا نے کہا کہ مرحوم غلا م نبی خیالؔ صاحب کا شمار جموں و کشمیر میں صحافت کے ان علمبرداروں میں ہوتا تھا جنہوں نے معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ غلام نبی خیال ؔصاحب ایک قابل مصنف تھے جنہوں نے اپنی تحریروں سے اَدبی میدان میں انقلاب برپا کیا جو معاشرے کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے۔ناظم اطلاعات نے کہا کہ ان کی وفات سے جموں و کشمیر کے ادبی میدان اور صحافتی حلقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اُنہوں نے غلام نبی خیالؔ صاحب کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا