بیشترسرحدی علاقوں کی رابطہ سڑکیں دوبارہ بند ،درجہ حرارت میں گراوٹ
سڑکیں زیر آب آگئے ،سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک میںخلل،برف باری اور بارشیں جاری رہنے کا مکان۔موسمیات
کے این ایس
سرینگر؍؍وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بالائی حصوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلے جاری ہے ۔اس دوران تازہ بارشوں اور برف باری کے بعد درجہ حرات میںگراوٹ درج ہوئی،کے نتیجے میں لوگوںنے گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع کیا۔اس دوران بیشتر سرحدی و پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں دوبارہ آمد رفت کے لئے بند ہوئیں ۔ادھر وادی کے میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر میں بھی جمعہ کی شام سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیں ،جس دوران شہر سرینگرکی اکثر سڑکیں زیر آب آگئیں ۔سڑکیںزیر آب کے باعث لوگوں کو عبور مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔برف بھاری ،بارشوں اور پتھر آنے کے سلسلے میں سرینگر جموں شاہراہ پرٹریفک کی آوا جا وہی میں خلل پڑا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے باد و باراںکا اگلے24گھنٹوںتک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )مطابق کشمیر وادی میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ کی شام سے موسم نے پھر ایک بار کروٹ لی ،جس دوران میدانی علاقوں میں برشیں جبکہ بالائی حصوں میں شدید برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ اس دوران سرحدی علاقوں میںبھاری برف باری کے باعث رابطہ سڑکیںپھر ایک بار آمد رفت کے لئے بند ہوئیں ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں کے وادی کے شمال اور جنوب سے جو تفصیلات فراہم کئے ۔اس دوران کرناہ سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے جمعہ کے روز بعد سپہر سے کرناہ کے تمام علاقوں میں پہلے بارشیں اور اسکے بعدبالائی حصوں میں برف باری کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہی ہے ،جس کے نتیجے میں ایک فٹ کے قریب برف باری جمع ہوئی اور اس طرح سے علاقے کی رابطہ سڑکیں پھر ایک بار آمد رفت کے لئے بند ہوئیںہیں۔انہوں نے بتایا علاقے میں بجلی کا نظام منقطع ہوا ہے، جبکہ سردی میں دوبارہ سخت شدت محسوص کی جا رہی ہے ۔ادھر علاقے میں شدید برف بھاری کے بعد کپوارہ کرنا ہ سڑک کو بھی پھر ایک بار آمد رفت کے لئے بند کر دیا ہے گیا۔ اسی طرح گریز،اوڑی ،گلمرگ بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں ،پہلگام ،سنتھن ٹاب ،مرغن ٹاب وغیرہ کے علاوہ خطہ چناب کے دور افتاڈہ پہاڑیوں پر بھی تازہ برف باری ہوئی ہے ۔بارشوں اور تازہ برف باری کے بعد وادی کشمیر میں پھر ایک بار درجہ حرات میں نمایا کمی واقع ہوئی اور لوگوں نے گزشتہ ہفتوں کے کھلی دھوپ کے دوران چھوڑے گئے گرم ملبوسات کو پھر ایک بار استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔ ادھر وادی تقریباً تمام علاقوں میںگزشتہ شام سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ سنیچر کو بھی جاری رہا ہے اور گزشتہ روز کے نسبت سردی میں بھی اضافہ دیکھانے میںآیاہے ۔ شہر سرینگر کی تقریباً تمام رابطہ سڑکیں اور گلی کوچے پھر ایک بار ناقص ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کے نتیجے میں زیر آب آگئیں ہیں ،اس دوران راہ گیروں کو ایک جگہ سے دوسری جاگہ جانے میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لوگوںکا کہنا تھا کہ ہر بارش شہر سرینگر کے لوگوں کے لئے مصیبت لی کر آتی ہے کیوں کہ گزشتہ کئی سال سے شہر کا ڈرینج سسٹم مکملطور ناکارہ ہو کر رہ گیا۔ خیال رہے محکمہ موسمیات نے گزشتہ دنوں وادی میں پھر ایک بار موسم میں تبدیلی کا اعلان کیا تھاکہ 28فروی کی شام کو موسم میں تبدیلی اور میدانی علاقوں میں بارشوں اورپہاڑی و بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی تھی۔ ادھرسنیچر کے روز بھی وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے تیز اور درمیانی درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس دوران سرینگر جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک جاری تھاتاہم شاہراہ پر برف ،بارشیں اور پتھر آنے کے سلسلے میںٹریفک کی آوا جاہی میں خلل پڑا ہے ۔ تاہم بعد دوپہر2بجے کے قریب ایک پسی گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کو کچھ مدت ٹریفک کی آوا جاوہی میں خلل پڑا ہے ۔اھر محکمہ موسمیات نے سنیچر کو بتایاوادی میں برف وباراں کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کی امکان ہے تاہم جمعہ اور سنیچر کی نسبت اس کی شدت نسبتاً کم ہونے کی توقع ہے