کشمیر میں یوم آزادی کے موقع پر صبح کو ہلکی بارشوں کے بعد دن بھر موسم خشک رہنے کا امکان

0
0

سری نگر، ،،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں بعد دوپہر یا شام کے وقت کہیں کہیں بارشوں کے کافی کم امکانات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں 15 اگست یعنی یوم آزادی کے موقع پر کچھ جگہوں پر صبح کے وقت بارشوں کا امکان ہے تاہم بعد ازاں دن بھر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت21.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرمائی دارلحکومت جموں میں کم سے کم درجہ حرارت23.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں ماہ کے دوران بارش معمول سے کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا