کشمیر میں مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی مہم تیز کی جائےگی پاکستان کی کشمیر پالیسی بالکل واضح اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی/سرتاج عزیز

0
24

سی این آئی
اسلام آبادپاکستان نے کشمیر میں بھارت کے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق یہ بات پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دنیا کی توجہ وادی کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے لیکن وہ طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام ہوگیاہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی بالکل واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی سخت مذمت کرتا ہے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کا مستقبل انتہائی تابناک ہے کیونکہ اس میں شاندار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہےسرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان تمام ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن وہ اپنے قومی مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دے گا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان چین اورروس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہشمند ہے کیونکہ وہ خطے میں ترقی لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے عالمگیریت میں امیر ممالک کی اجارہ داری تھی لیکن اب یہ نظام ختم ہورہا ہے اور اس عمل میں تمام ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا