کشمیر میں تین دہائیوں پر محیط تنازعہ ’کچھ لوگوں کا کاروبار‘تھا: منوج سنہا

0
0

کہاہم جموںوکشمیر میں کاروبار ، سرمایہ کار ی او راِقتصادی ماحول پیدا کرنے کیلئے پوری طرح پُرعزم ہیں
مختارشاہ

گاندربل؍؍جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تین دہائیوں پر محیط تنازعہ ’کچھ لوگوں کا کاروبار‘تھا جنہوں نے اپنی تجوریاں تو بھر دیں لیکن عام لوگوں کو ہر محاذ پر نقصان اٹھانا پڑا ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز ملی ٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہی ہیں اور امن کے مستقل قیام کو یقینی بنانے کے لئے ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کر رہی ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو سونہ مرگ میں گولڈن گلوری ایکو پارک کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا:’کشمیر کے چہرے پر تین دہائیوں تک جو تنازعے کا ٹیگ چسپاں رہا وہ در اصل کچھ لوگوں کے لئے کاروبار کا ایک اچھا موقع تھا جنہوں نے اپنے جیب تو بھر لئے لیکن عام لوگوں کو ہر محاذ پر نقصان اٹھانا پڑا‘۔ان کا کہنا تھا: ’اب سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہی ہیں اور امن کے مستقل قیام کو یقینی بنانے کے لئے ٹیرر کے ماحولیاتی نظام کو ختم کر رہی ہیں‘۔مسٹر سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو آزاد اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ بیت گیا جب انہیں دوسروں کے ہدایات کے مطابق زندگی گذارنا پڑتی تھی۔ان کا کہنا تھا: ’کچھ لوگ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لئے سڑکوں پر تشدد کو بحال کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا جائے گا‘۔انہوں نے کہا: ’علاحدگی پسندی، دہشت گردی اور سڑکوں پر تشدد اب یہاں قصہ پارینہ بن گیا ہے‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کی اسکیموں پر سب سے پہلا حق غریب کا ہے۔انہوں نے کہا: ’مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ جب ہم نے بے گھر لوگوں کو زمین دینے کا اعلان کیا تو کچھ لوگوں کو تکلیف کیوں ہوئی‘۔ان کا کہنا تھا:’پہلے مرحلے میں وزیر اعظم آواس یوجنا سکیم کے تحت 2711 لوگوں کو زمین فراہم کی گئی غریب کے لئے ایک گھر محض ایک گھر کی حیثیت نہیں رکھتا ہے بلکہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ایک نئے سفر کا آغاز بھی ہے‘۔منوج سنہا نے کہا کہ مزید 8 ہزار لوگ جن کی اکثریت بکروالوں کی ہے، زمین فراہمی کے لئے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس سے کچھ لوگوں کو درد ہو رہا ہے تو ان کو وہ برداشت کرنا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ امسال اب تک 10 لاکھ سیاحوں نے گاندربل میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ کا دورہ کیا اور ضلع میں 130 ہوم سٹیز دستیاب تھے جس سے لوگوں کو روز گار کمانے کا اچھا موقع فراہم ہوا۔انہوں نے کہا کہ گاندربل کے لوگوں نے لاکھوں یاتریوں کی میزبانی کی اور میں اس بات کو ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں کہ امرناتھ یاتری بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر واپس جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گاندربل ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اُنہوں نے ’’ میری مٹی ، میرا دیش‘‘ پروگرام میں شرکت کی اوراُنہوں نے اَپنے مادر وطن کے لئے اَپنی قیمتی جانیں قربانی کرنے والے مجاہدین آزادی اور شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ایک ترقی پسند او رخوشحال معاشرے کی تعمیر میں جموںوکشمیر کی سرکردہ شخصیات کے تعاون کو یاد کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘ معاشرے کے لئے اَپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک عظیم موقعہ بھی ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں عروج تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کیا۔اُنہوں نے اَمن کو برقرار رکھنے اور جموںوکشمیر یوٹی میں اِقتصادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے اِنتظامیہ کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہم جموںوکشمیر میں کاروبار ، سرمایہ کار ی او راِقتصادی ماحول پیدا کرنے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہیں۔جدید ترین شاہراہیں ، دیہی سڑکیں اور گائوں کی سطح پر خواتین کی زیر قیادت صنعتوں میں گزشتہ کچھ برسوں میں نمایاں اِضافہ ہوا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے میں مناسب سرمایہ کاری کے لئے اُٹھائے گئے فیصلہ کن اَقدامات مستقبل کے لئے سیاحت کی تعمیر نو کر رہے ہیں اور گاندربل میں سماجی و اِقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے سیاحت کو بے پناہ صلاحیت موجو د ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آج اِفتتاح کیا گیا ایکو۔ پارک ضلع میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔اُنہوں نے سونہ مرگ میں لوگوں سے ’ پنچ پران‘کا عہد کروایا او قوم او رجموںوکشمیر یوٹی کو اَمن اور ترقی کی راہ پر آگے لے جانے کے لئے متحد کوششوں پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمیں اَپنی نوجوانوں کے جوش ، حوصلے اور اُمنگوں کو اعمال میں بدلنے کے لئے کچھ اہداف کا تعین کرنا چاہیے۔اُنہوں نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے میں گاندربل کے لوگوں کے تعاون اور سپورٹ کی بھی ستائش کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں آیوش بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے ذریعے جامع بنیادی صحت خدمات کے تحت یونیورسل این سی ڈی سکریننگ کا اِی۔ اِفتتاح کیا ۔اُنہوں نے گاندربل کرانیکلز میگزین بھی جاری کیااور سخی کلب کے ممبران میں کِٹس تقسیم کیں۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی دی سی گاندربل محترمہ نزہت اَشفاق ، ڈی آئی جی سوجیت کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر اور سول ، پولیس اِنتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ اَفسران ، سرکردہ شہری او رنوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا