کشمیر میں برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری درج

0
160

سری نگر، // محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں برف باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 21 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے کی بھی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 22 اور 23 اکتوبر کو ایک بار پھر موسم بگڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 24 سے 28 اکتوبر تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے دس دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں کے دوران موسم فصل کٹائی و دیگر آئوٹ ڈور سرگرمیوں کے لئے موزوں ہے۔ادھر وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ کی صبح دھند چھائی ہوئی تھی جو دن گذرنے کے ساتھ ساتھ اوجھل ہوتی گئی۔

وادی میں برف و باراں نے موسم سرما جیسے حالات پیدا کر دئے ہیں جس نے لوگوں کو گرم ملبوسات زیب تن کرنے اور روایتی کانگڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ، سادھنا ٹاپ، پیر کی گلی، سمتن پاس، گریز، تلیل، سونہ مرگ، زوجیلا پاس اور دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا