کشمیر مسلسل ٹھٹھرتی سردیوں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

0
0

سری نگر، // وادی کشمیر مسلسل ٹھٹھرتی سردیوں کی لپیٹ میں ہے جس سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی8.9 ڈگری سینٹی گرید جبکہ قصبہ دراس جو سائیبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 14 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا وادی میں 6 سے 8 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے جس کے بعد 9 جنوری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 14 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان 21 دسمبر سے مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔

چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا