کشمیر رکشا ایسو سی ایشن کا ای رکشا آپریشن کے خلاف سری نگر میں احتجاج

0
0

سری نگر،// آل کشمیررکشا ایسو سی ایشن نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر ای رکشا آپریشن کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایسو سی ایشن کے سکریٹری جا وید احمد نے میڈیا کو بتایا: ‘ہم سری نگر میں چل رہے غیر قانونی ای رکشا آپریشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے کو لے کر کئی بار احتجاج کیا لیکن ہماری بات نہیں سنی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سلسلے میں آر ٹی او اور ایس ایس پی صاحب کے پاس بھی گئے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔
موصوف سکریٹری نے کہا کہ اس آپریشن سے ہمارا روز گار متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم پریشان ہیں ہمارا روز گار متاثر ہو رہا ہے ہمارے جائز مسائل پر غور نہیں کیا جا رہا ہے’۔
احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ ایک تو ای رکشا کے لئے 73 روٹس جو رکھے گئے ہیں اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے دوسرا ان کے ٹیکس کو معاف کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا