کشمیر تھیٹر، موجودہ صورتحال اور امکانات کے عنوان سے

0
0

اکیڈمی سیمنار ہال سرینگر میں ایک روزہ تھیٹر کانفرنس کا انعقاد

شافیہ گلفام
سرینگر؍؍کلچرل اکیڈمی سرینگر کے سیمنار ہال میں کشمیر تھیٹر، موجودہ صورتحال اور امکانات کے عنوان سے ایک روزہ تھیٹر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف کلچر جموں و کشمیر سریش گپتاخاص مہمان کی حیثیت سے شریکِ ہوئے

http://jkaacl.jk.gov.in/default.aspx

جبکہ کلچرل اکیڈمی کی سیکریٹری ہرویندر کور نے مہمان زی وقار کی حیثیت سے شرکت کی ان کے ہمراہ وادی کے معروف بالی ووڈ اداکار میر سرور اور انیتا چند پوری بھی ایوان میں موجود رہیں۔کانفرنس میں مشتاق علی احمد خان اور ریشی رشید نے کشمیر تھیٹر، موجودہ صورتحال اور امکانات پر مکالات پڑھ کر سنا? جس پر بعد میں حسن جاوید،الطاف حسین،گلفام بارجی،منظور احمد میر، فرحت صدیقی وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کانفرنس میں وادی کے کئی معروف تھیٹر شخصیات کو تھیٹر کے تئیں ان کی بہترین خدمات کے لئے اعزازات سے نوازا۔جن شخصیات کو سموہ تھیٹر جموں کی جانب سے عزت افزائی کی گئی ان میں وادی کے معروف فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار مشتاق علی احمد خان،ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، ڈاکٹر عیاش عارف، منظور احمد میر، ارشد مشتاق اور ریشی رشید کو تھیٹر کے تئیں ان کی گراں قدر خدمات کے عوض اعزازات سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ اس ایک روزہ تھیٹر کانفرنس کا اہتمام سموہ تھیٹر جموں نے کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے کیا تھا۔کانفرنس میں وادی کے کئی ممتاز تھیٹر ہدایت کاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔کانفرنس کے میزبان ڈاکٹر سدھیر مہاجن تھے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا