کشمیر:آتشزدگی کی وارداتوں میں دو رہائشی مکان، دکان اور شیڈ خاکستر

0
0

سری نگر،// وادی کشمیر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں کمرشل عمارت ، رہائشی مکان، دکان اور شیڈ خاکستر ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں پیر کی صبح کمرشل عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
شمالی کشمیر کے سلطان پوری کنڈی علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان بھی تباہ ہو گیا ہے۔
دریں اثنا سلر اننت ناگ اور درد پورہ کریری میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں دکان اور شیڈ خاکستر ہوئے ہیں۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطرکیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا