کشتی میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہو ئی

0
0

ساؤ پالو، 2 اگست (یو این آئی) شمالی برازیل کے دریائے ایمیزون میں پیر کو ایک مسافر کشتی میں آگ لگنے اور ڈوبنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ سرکاری افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

دو سو سے زیادہ مسافروں کو لے جارہی کشتی ’’ایم مونٹیرو‘‘ میں ایمیزونس ریاست میں یورینی میونسپلٹی کے قریب آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ریاستی حکومت نے اطلاع دی کہ گزشتہ چند گھنٹوں زخمی مسافروں میں سے دو کی موت ہوگئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔

مقامی میڈیا نے کہا کہ کچھ عینی شاہدین کا خیال ہے کہ آگ آتش بازی کی وجہ سے لگی ہو گی۔

ایمیزونس ریاست میں تین دنوں میں مسافر کشتیوں میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ ہفتے ’کمانڈنٹ سوزا III‘ کشتی آگ لگنے کے بعد ڈوب گئی تھی، جس میں کم از کم چار افراد ہلاک اور پانچ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا