جموں، 11 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کے بارے میں اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس نے کشتواڑ کے نوناٹہ، ناجینی اور پیاس علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرودں کی تلاش کے لئے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔