کشتواڑ میں دو دینی مدارس بند کرنے کے احکامات جاری۔ 

0
0
ہمارا کسی بھی ٹرسٹ سے تعلق نہیں، جاری کردہ احکامات پر نظرثانی کی جاۓ۔ مہتمم مدرسہ
بابر فاروق
کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے کشتواڑ کے سروڑ علاقہ میں واقع دو دینی مدارس کو بند کرنے کے احکامات جاری کر کے دونوں مدارس کو اپنے قبضہ میں لینے کے بارے میں نوٹس جاری کیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایڈینشل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی طرف سے جاری کردہ دو حکم ناموں کے مطابق محکمہ داخلہ جموں وکشمیر کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈویژنل کمشمر جموں و ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو ہدایت دی گئی کہ وہ مدرسہ اشرف العلوم و مدرسہ تعلیم القرآن جو ٹٹانی سروڑ میں واقع ہیں جنہیں مولانا علی میاں ندوی ایجوکیشنل چیرٹیبل ٹرسٹ بٹھنڈی جموں چلا رہے ہیں۔ جاری کردہ حکم ناموں میں بتایا گیا کہ دونوں مدارس کا قبضہ تحصیلدار درابشالہ کے ذریعے ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے حوالے کر دیں۔ جاری کردہ حکم ناموں کے مطابق تحصیلدار درابشالہ کو مدارس کی عمارت کا قبضہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ جاری کردہ حکم ناموں و ہدایات کے مطابق دونوں دینی مدارس ہو قبضہ میں لیا گیا ہے۔ قبضہ میں لیے گئے ایک مدرسہ کے مہتمم نے بتایا کہ ہمارا کسی بھی ٹرسٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہم انکے پاس مدرسہ کے لیے چندہ کی غرض سے گیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے چندہ جمع کر کے مدرسہ کی تعمیر کی ہے اور مدرسہ کے تمام اخراجات عوام کے چندہ سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ جاری کردہ حکم ناموں پر ازسر نو نظر ثانی کی جاۓ تا کہ ان مدارس میں زیر تعلیم طلباء کو تعلیم کا نقصان نہ ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ جاری کردہ حکم ناموں پر غور کرے گی اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے بعد اگر ہمارا کوئی تعلق مزکورہ ٹرسٹ سے ثابت ہوتا ہے تو انتظامیہ کو اختیار ہے ہمارے خلاف کاروائی کرے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا