کشتواڑ میں تین ملی ٹینٹ معاونین پی ایس اے کے تحت نظر بند

0
0

کشتواڑ میں سماج و مْلک دشمن سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں: خلیل پوسوال
بابر فاروق

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں پولیس میں اوور گراؤنڈ ورکرز کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس فعال اقدام کا مقصد مْلک دشمن سرگرمیوں کو روکنا اور کشتواڑ کے نوجوانوں کو پابندی عائد کی گئی تنظیموں کے لالچ میں آنے سے بچانا ہے۔ جن تین افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ان میں ظہور الحسن کمل ولد ولی محمد کمل ساکنہ کمل محلہ کشتواڑ، توصیف النبی ولد غلام نبی گندنہ ساکنہ قریب جامع مسجد کشتواڑ اور ریاض احمد ولد محمد رمضان ساکنہ سوندر دچھن شامل ہیں۔ کشتواڑ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ افراد پہلے بھی مختلف مقدمات میں ملوث تھے۔ مْلک دشمن سرگرمیوں میں ان کی مسلسل مصروفیت اور مقامی نوجوانوں کو پابند عائد کی گئی تنظیموں میں شامل ہونے کی ترغیب دینے میں کردار کی وجہ سے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ ضروری سمجھا گیا۔سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے کہا کہ یہ کارروائی مجاز اتھارٹی سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے احکامات حاصل کرنے کے بعد اور کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی جن کی نگرانی ڈی واء ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ ڈاکٹر ایشان گپتا کر رہے تھے اور تشکیل شدہ ٹیموں میں سب انسپکٹر راہل شرما، سب انسپکٹر انیل کمار اور سب انسپکٹر سرجیت سنگھ کی سربراہی میں انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے اسٹیشن ہاؤس آفیسر شامل تھے اور یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ان ٹیموں نے کشتواڑ کے مختلف مقامات سے لوگوں کو گرفتار کیا اور بعد میں انہیں صوبہ جموں کی مختلف جیلوں میں بند کر دیا۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے کہا کہ کشتواڑ پولیس مْلک دشمن عناصر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے ضلع میں آگاہی پروگرام چلائے جا رہے ہیں تو دوسری طرف عوام کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہوئے مْلک دشمن و سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے او جی ڈبلیوز اور مْلک دشمن عناصر کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں ایسی سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ان افراد پر زور دیا کہ وہ آنے والی نسلوں کو خطرے میں ڈالنے کا راستہ ترک کر کے مرکزی دھارے میں واپس آئیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی سماج و مْلک دشمن عناصر کی معلومات کشتواڑ پولیس کو فراہم کریں تاکہ بروقت ان لوگوں پر کاروائی کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا