کشتواڑ انتظامیہ نے بمل ناگل سرور میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ//لوگوں کی شکایات کو ان کی دہلیز پر دور کرنے کے لیے، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، ڈاکٹر دیونش یادو نے دوسرے دن ضلع کشتواڑ کے بلاک دراب شالہ کے بمل ناگ سرور میں بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔وہیںکیمپ میں ڈی ڈی سی دراب شالہ اے، تحصیلدار دراب شالہ، اے ڈی فوڈ،اے ڈی ایمپلائمنٹ، بی ڈی او دراب شالہ، سی ایچ او کشتواڑ، بی ایم او سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔مقامی نمائندوں اور بمل ناگ علاقے کے مکینوں نے پانی کی فراہمی، بجلی، نقل و حمل اور تعلیم سے متعلق مطالبات پیش کئے۔مطالبات کا جواب دیتے ہوئے ڈی سی کشتواڑ نے بمل ناگ ایریا میں ایک پندرہ دن کے اندر ایس آر ٹی سی بس سروس شروع کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ شیروٹی روڈ کی طویل عرصے سے زیر التوا رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔بمل ناگ گراؤنڈ کی ترقی کے لیے ڈی سی کشتواڑ نے بتایا کہ کے ڈی اے کے تحت ہائی ماسٹ لائٹس اس سال مختص کی جائیں گی اور مزید ترقی کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ڈی سی نے پانی کی فراہمی کی قلت سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے علاقے کے لیے جل جیون مشن کے تحت رشون نالہ پر پانی کی فراہمی کی مجوزہ اسکیم کے بارے میں جانکاری دی۔ ڈی سی نے بی ڈی او دراب شالہ کو ہدایت دی کہ وہ منریگا کے تحت کرکٹ پچ اور کھیل کے میدان تعمیر کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا