کشتواڑمیں سرحدپارسے سرگرم دہشت گردوں کے گھروں کے چھاپے

0
0

کارروائیوںکامقصددہشت گردی کے ماحول کوفنا کرناہے:خلیل پوسوال
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍کشتواڑ پولیس کے اسپیشل تحقیقاتی یونٹ نے ضلع کشتواڑ میں متعدد مقامات پر دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے مارے جو پاکستان و پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے سرگرم ہیں۔تفصیلات بتاتے ہوئے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے کہا کہ کشتواڑ پولیس کے سی آئی او ڈی وائی ایس پی وشال شرما نے پولیس تھانہ کشتواڑ میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 272/2022 میں این آئی اے کورٹ جموں سے گھروں کے تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں مجسٹریٹ سمیت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ٹیم کی جانب سے مناسب ایس او پیز پر عمل کیا گیا اور دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ جن دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ان میں منظور احمد عرف طاہر انقلابی ولد غلام علی نائیک ساکنہ سنگھپورہ چھاترو، نذیر احمد عرف شاہین ولد محمد اکبر شیخ ساکنہ بیگ پورہ سنگھپورہ چھاترو، شبیر احمد عرف جنید ولد غلام محمد رشی ساکنہ سیوا چھاترو، محمد اقبال رشی عرف مزمل انصاری ولد عبدالرشید ساکنہ دلر چھاترو، محمد امین بھٹ ولد غلام قادر بٹ نارین چنگام و محمد اقبال عرف بلال ولد محمد اکبر بٹ ساکنہ کچلو مارکیٹ کشتواڑ حال عمر محلہ کشتواڑ شامل ہیں۔ ان کے متعلقہ مکانات و رہائشی احاطے کی تلاشی لی گئی او تلاشی کے دوران، اکٹھے کیے گئے شواہد کی چھان بین کی جائے گی تاکہ ملزمین کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے عدالتی فیصلے کے تابع کیا جا سکے۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے مزید انکشاف کیا کہ دہشت گردوں کے ان تمام حامیوں و ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جن کی تحقیقات کے دوران ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشیوں کا مقصد مختلف اور گراؤنڈ کارکنوں اور عسکریت پسندی کے حامیوں کی شناخت کرکے ضلع میں عسکریت پسندوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا