جموں،//جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں غیر قانونی طورپر رہائش پذیر روہنگیائی شہریوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون شروع کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز چار روہنگیاوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جس دوران مجرمانہ موا د کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ روہنگیائی افراد نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ وغیرہ جیسے دستاویزات غیر قانونی طورپر حاصل کئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ کریک ڈاون کا مقصد روہنگیاوں کی غیر قانونی آباد کاری اور ان کے حق میں جعلی دستاویزات حاصل کرنے کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا مقصود ہے۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعات 471,468,467,420 کے تحت پہلے ہی کیس درج کیا گیا ہے۔