کسان تحریک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں:ٹکیت

0
0

حکومت کو کسانوں سے بات کرمسائل کا حل نکالنا چاہئے
یواین آئی

باغپت؍؍بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) کے قومی صدر نریش ٹکیت اتوار کو یہاں کہا کسانوں کے تحریک میں تشدد کی بات کرنا بھی ٹھیک نہیں ہے۔
بی کے یو صدر نریش ٹکیت اتوار کر رمالا علاقے میں سابق ایم ایل اے سہیندر سنگھ رمالا کے ادارے پر ایک مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں سے بات کرمسائل کا حل نکالنا چاہئے۔ ساتھ ہی جب ان سے پوچھا گیا کہ اب کی بار کسان بندوق، برچھی، بھالے اور جے سی بی لے کر آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اس سوچ کی حمایت نہیں کرتے۔ تحریک کے دوران تشدد غلط بات ہے۔ تشدد کر کے کسان حکومت کا مقابہ نہیں کرسکتے۔
کسان لیڈر نے خود کو بھی تحریک سے جوڑنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 26 و 27تاریخ کو کسان یونین کے ہریدوار سے لے کر دہلی تک ٹرکٹر قطار بنا کر اپنی مخالفت درج کرائی گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا