پونچھ کے کنکوٹ میں کسان بیداری کیمپ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍محکمہ باغبانی کی منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ ونگ نے اے جی ایم او دفتر کنکوٹ پونچھ میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیں آگاہی کیمپ میں ملحقہ علاقوں کے کسانوں نے شرکت کی۔اس دوران کسانوں کو محکمانہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا جس میں ایچ اے ڈی پی اور کپکس کی محکمانہ اسکیموں سے متعلق تمام اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔وہیں اے جی ایم او نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایک سے زیادہ فصل کا نظام اپنائیں اور اپنی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے کسان برادری کے فائدے کے لیے یوٹی کے ذریعے شروع کی گئی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔وہیں کیمپ میں مقامی منڈی کو ترقی دینے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افسر نے بتایا کہ منڈی کو تعمیر کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فعال کر دیا جائے گا اور اس دوران کسان اپنی پیداوار راجوری اور کشمیر ڈویڑن کی ملحقہ منڈیوں اور جموں کی منڈیوں میں بھی بھیج سکتے ہیں۔کسانوں نے بیداری کیمپوں کے ذریعہ حکومت کی کوششوں اور اسکیموں کے بارے میں کسانوں کو بیداری فراہم کرنے کے لئے مختلف محکموں کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔