کرگل کے مختلف وفود نے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا سے ملاقات کی

0
0

وفود نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا،ایل جی نے ازالے کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ کئی وفود نے کرگل کے دورے کے چوتھے دن بدھ کو راج نواس، کرگل میں لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی۔وہیںلیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ڈپٹی کمشنر/سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل شریکانت سوسے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کرگل، عنایت علی چودھری اور جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن، لداخ، امتیاز کاچو بھی تھے۔اس موقع پرآرمی گڈ ول اسکول، فارونا کے کنٹریکٹ اساتذہ کی جانب سے تنخواہوں اور انکریمنٹ کی اجرائی میں تاخیر کے حوالے سے اٹھائے گئے مسئلے کا جواب دیتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کمانڈنگ آفیسر، 6 گڑھوال چنی گنڈ، کرنل نتن کلادے کو اس معاملے کو دیکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ڈی سی/سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل کو ہدایت دی کہ وہ اسکول کی سڑک کے بلیک ٹاپنگ کے معاملے کے سلسلے میں ضروری کام کریں۔اس موقع پرکونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی، بھیمبٹ حلقہ، عبدالوحید کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس میں کاکسار میں شہید سوربھ کالیا اسٹیڈیم کی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، کھربو گاؤں میں برفانی تودہ گرنے سے نمٹنے کے لیے اسٹاپرز کی تنصیب، تعمیراتی کام شامل تھے۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ موبائل فون کنیکٹیویٹی کے مسئلہ کے حوالے سے جو ضروری ہو گا وہ کیا جائے گا۔اس موقع پرکرگل ضلع کے نمبرداروں کے اعزازیہ میں اضافے کے معاملے کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی سی/سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل کو ہدایت دی کہ وہ اس کی سفارش پرنسپل سکریٹری، ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے کریں۔اس موقع پر کئی محکمہ جات کا بھی جائزہ لیا گیا۔دریں اثناء لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع بھر سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کی جن میں محکمہ پولیس کے ایس پی اوز، سماجی کارکنان، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے یومیہ اجرت والے اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے ان کے تمام مسائل کو صبر و تحمل سے سنا اور یقین دلایا کہ ضروری کام معمول کے مطابق کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا