کرگل کی یوربالٹک اے اوربی پنچایتوں میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ وکشت بھارت سنکلپ یاترا کیمپ کا انعقاد آج یوربالٹک-اے اور یوربالٹک-بی پنچایتوں، سودھ بلاک میں کیا گیا۔اس موقع پربی ڈی او سودھ/ ڈے نوڈل آفیسر مختار علی، سرپنچوں، پنچوں، مختلف محکموں کے افسران، بشمول زراعت، آر ڈی اینڈ پی آر ڈی، صحت، سماجی بہبود، خوراک اور فراہمی، ہینڈ لوم، فشریز، کوآپریٹو سوسائٹیز، این آر ایل ایم کے ساتھ ساتھ مختلف دیگر لائن محکموں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔وہیںتقریب کے دوران، افسران نے بات چیت کی اور مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت اہل شہریوں تک رسائی حاصل کی۔اس موقع پرزراعت، باغبانی، آئی سی ڈی ایس، صحت، سماجی بہبود، این آر ایل ایم، ہینڈلوم وغیرہ سمیت مختلف محکموں اور اداروں کے ماہرین نے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی جس میں انہیں ان فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا