کرگل میں پوسٹل بیلٹس پر تربیتی سیشن منعقد ہوا

0
0

آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی بنیادی اہمیت پردیا زور
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ ضلع کرگل کے متعلقہ افسران کے لیے پوسٹل بیلٹس کے بارے میں ایک تربیتی سیشن آج کانفرنس ہال، بارو میں منعقد ہوا۔وہیں اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیف پلاننگ آفیسر عبدالہادی نے پروگرام میں حصہ لینے والے ٹرینیز کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ پوسٹل بیلٹ کے عمل سے منسلک تمام تکنیکیات اور رہنما اصولوں کو اچھی طرح سے سمجھیں۔واضح رہے اجلاس کے دوران الیکشن نائب تحصیلدار نے پوسٹل بیلٹ سے متعلق مختلف ماڈیولز، ضروری خدمات، ڈیوٹی پر مامور ملازمین اور دیگر اہم پہلوؤں پر تفصیلی تربیتی سیشن دیا۔اس تربیتی سیشن میں سی پی او عبدالہادی، الیکشن این ٹی ذاکر حسین کے علاوہ مختلف متعلقہ محکموں کے شرکاء نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا