کرگل میں ضلع اجولا کمیٹی کا اجلاس منعقد

0
0

استفادہ کنندگان کو فوائد حاصل کرنے کے لیے رہنما خطوط اور اہلیت پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ ڈپٹی کمشنر/چیئرمین، ضلع اجولا کمیٹی کرگل، شریکانت سوسے نے آج اپنے دفتر کے چیمبر میں ضلع اجولا کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔وہیںمیٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر عبدالہادی، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے خانزادہ محمد عثمان، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آئی او سی ایل، ساجد علی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر، ڈی این او نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے رہنما خطوط اور اہلیت کے معیار کے بارے میں ایک پی پی ٹی پیش کی۔ انہوں نے ضلع میں مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کی اب تک کی صورتحال اور کامیابیوں کے بارے میں چیئر کو آگاہ کیا۔وہیںڈی سی کرگل نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ استفادہ کنندگان کو فوائد حاصل کرنے کے لیے رہنما خطوط اور اہلیت کے معیار کے بارے میں وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ رہنما خطوط میں محرومی کے 14 نکاتی معیارات بھی ہیں جن پر پی ایم یو وائی کے تحت اہل مستحقین کے انتخاب کے لیے غور کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا