ڈی ای او؍ڈی سی کارگل نے ای سی آئی کا گانا پورگی زبان میں جاری کیا
لازولا ڈیسک
کرگل؍؍ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر؍ ڈپٹی کمشنر؍ سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، شریکانت سوسے نے آج یہاں ایس ایم ایم آڈیٹوریم ہال، کرگل میں 14 ویں قومی ووٹرز ڈے (این وی ڈی) 2024 کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی مقبول حسین، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد شریف کاکپوری، سی ایم او ڈاکٹر کاچو لیاقت علی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر، شیپ ہسبنڈری آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پورگی زبان میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کا گانا لانچ کیا جس کا ترجمہ پورگی زبان کے ماہر محمد عیسیٰ صابری نے کیا ہے، جسے منڈوک زار ڈرامیٹک کلب نے گایا ہے اور لداخ پلانیٹ پروڈکشن ہاؤس نے تیار کیا ہے۔وہیںماسٹر محمد علی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ایک مختصر تربیت اور بیداری دی اور ای وی ایم میں ہیرا پھیری کے بارے میں پیدا ہونے والے شکوک کو دور کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے حاضرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی ووٹرز ڈے منانے کا مقصد سماجی، نسلی، معاشی اور مذہبی حیثیت سے متاثر ہوئے بغیر آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے ووٹر لسٹ کی فل پروف تشکیل پر بھی زور دیا۔ ڈی سی نے کہا کہ ای سی آئی نے شفافیت اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ای وی ایم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔